بیجنگ:
چین نے امریکا کو تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی پیش کش کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کسی ملک کے ساتھ سرد جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں ںے تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے امریکا کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دی۔
اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دیا۔ فرانسیسی صدر یمانیول میکرون نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں دنیا کا مستقبل چین اور امریکا کی مسابقت تک محدود نہیں کرنا چاہیے۔ نئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر اتفاق رائے کی تجدید کرنی چاہیے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: ترک صدر نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھادیا
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقعے پر جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں عالمی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔