عرب اور یورپین ممالک کا دو ریاستی حل کے ذریعے اسرائیل فلسطین تنازعہ کے خاتمے پر زور

0
396

عرب اور یورپین ممالک کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ کا خاتمہ دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اور یورپین ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کے لیے اردن میں اہم ملاقاتیں کیں۔ اردن، مصر، فرانس کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں براہ راست شرکت کی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں موجود جرمنی کے وزیرخارجہ ملاقات میں آن لائن شریک ہوئے۔

ملاقات میں شرکا نے اسرائیل اور فلسطین کو دوبارہ سے مذاکرات شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے طویل عرصے سے جاری اسرائیل فلسطین تنازعہ کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

عرب اور یورپین ممالک کی وزرائے خارجہ نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے اس عمل کو خوش آئند قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ان معاہدوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں امن ممکن ہے۔

مصر کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم اقدام ہے جو مشرق وسطیٰ میں امن کے عمل کو مزید آگے بڑھائے گا۔ اردن کے وزیرخارجہ نے کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر خطے میں جامع اور دیرپا امن ممکن نہیں۔ فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا کہ دو ریاستی حل کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، ہم اس عمل کی حمایت کرنے کیلیے تیار ہیں تاہم دونوں ممالک کو مذاکرات کے لیے سنجیدگی ثابت کرنا ہوگی۔واضح

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here