کورونا میں تیزی؛ سرکاری و نجی دفاتر میں نصف عملہ بلانے کا فیصلہ

0
471

اسلام آباد:

حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر کے سرکاری و نجی اداروں میں عملہ آدھا بلانے، شادی کی ان ڈور تقاریب پر پابندی لگانے اور ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرمانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے کل سے ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے، دوسرے مرحلے کا نفاذ 31 جنوری 2021ء تک رہے گا جس کے تحت ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

سرکاری و نجی اداروں کو عملہ آدھا بلانے کا حکم

 

این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے دوران سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین سے متعلق بنائی گئی پالیسی پر عمل درآمد کرایا جائے گا اس لیے تمام سرکاری و نجی اداروں کے لیے ہدایت ہے کہ وہ کل سے اپنا آدھا عملہ بلائیں اور آدھے عملے سے گھر سے دفتری کام مکمل کرائیں۔

بند مقامات پر تقاریب پر پابندی

شادی کی تقاریب سے متعلق این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے میں ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی جس کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا تاہم  شادی کی تقریبات کھلی فضا میں منعقد کرنے کی اجازت ہوگی اور کھلی فضا میں منعقد کی جانے والی تقریب میں ایک ہزار تک مہمان شریک ہوسکیں گے۔

کون کون سے شہر شامل؟

احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ کورونا کے حساس شہروں میں ہوگا ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد، میرپور، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور، ایبٹ آباد شامل ہیں۔

دوسرے مرحلے میں فیس ماسک کے لیے گلگت بلتستان ماڈل پر عمل درآمد ہوگا، گلگت بلتستان کی طرز پر ماسک نہ پہننے والوں کو 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے عوض اسے تین ماسک فراہم کیے جائیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here