آخرکار چین نے امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دیدی

0
75

چین نے بالآخر امریکا کے 46ویں صدر جو بائیڈن کو متوقع کامیابی پر مبارکباد دے دی تاہم روس اب بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر 46ویں امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  ‘ہم امریکی عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور جوبائیڈن اور کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکا کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جانب سے مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی تاہم چین، روس، اسرائیل اور ترکی نے امریکا کے 46ویں صدر کو مبارکباد دینے سے گریز کیا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here