بیلجیئم میں قرآنِ مجید شہید کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 5 افراد ملک بدر

0
260

برسلز:

بیلجیئم پولیس نے پانچ ایسے شرپسندوں کو گرفتار کرلیا جو قرآن مجید کو شہید کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ان افراد کا تعلق ڈنمارک کے دائیں بازو کے انتہا پسند گروہ سے ہے جنہیں حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کردیا گیا۔ اپنے فیس بک پیج کے مطابق یہ گروہ خود کو ’اسٹرام کرس‘ کہتا ہے جس کا مطلب شدت پسند ہے۔

اس گروہ کا سربراہ راسمس پیلوڈِن ہے جو ڈنمارک میں اسلام مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے اور مسلم تارکینِ وطن کے شدید خلاف بھی ہے۔ اس سے قبل فرانس بھی پیلوڈِن کو گرفتار کرکے بے دخل کرچکا ہے۔

 

بیلجیئم پولیس کے مطابق اسٹرا م کرس مولن بیک کے علاقے میں قرآنِ پاک کو نذرِ آتش کرنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی جہاں مراکشی مسلمانوں کی بڑی آبادی موجود ہے۔ پولیس نے اپنے ذرائع سے اس منصوبے کا راز فاش کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیلوڈِن اور ان کے گروہ کو جرمنی میں بھی نفرت پھیلانے والا قرار دیا جاچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here