ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی

0
63

تہران:

ایران میں تیسری لہر کے بعد اب کورونا وائرس کا جن مزید بے قابو ہوگیا جبکہ جمعرات کو 457 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار 582 سے تجاوز کرگئی۔

ایران کے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن اور کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے جس سے کووڈ 19 کے پھیلاؤ میں معمولی بہتری دیکھی گئی ہے۔ صرف ایک ماہ میں ایرانی مریضوں کی تعداد میں 10 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد  726,000 سے تجاوز کرچکی ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب تک ساڑھے 5 لاکھ سے زائد مریض روبہ صحت ہیں لیکن اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔

اگرچہ حکام کو خدشہ ہے کہ اصل اموات اور خود مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے تاہم کورونا وبا کی تیسری لہر اب زیادہ شدید ہوچکی ہے۔ ایران بھر کی نصف اموات تہران میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹروں اور طبی منصوبہ سازوں نے ہسپتال بھرنے سے خبردار کرتے ہوئے ملک بھر میں ایک ماہ کے سخت لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے تاہم حکومتی حلقے اب بھی ملک گیر لاک ڈاؤن سے گریز کررہے ہیں جس کی معاشی وجہ ہے۔

 

امریکی پابندیوں اور کورونا وبا کے بعد ایرانی معیشت شدید مشکلات کی شکار ہے۔ دوسری جانب نہ صرف امریکا نے ایران کو بین الاقوای بازار میں تیل کی فروخت سے روک دیا ہے بلکہ انہی پابندیوں کی وجہ سے ایران امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی ویکسین لینے سے بھی قاصر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here