قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، فردوس عاشق

0
743

اسلام آباد:

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں نے فوجی چیک پوسٹ پرحملہ کیا، قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے والوں اور پاک فوج کے خلاف بولنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جن شرپسندوں کو قبائلی علاقوں میں امن اور اسں کی ترقی نہیں بھاتی انہوں نےدوبارہ شرپسندی شروع کردی ہے، قبائلی علاقوں کی ترقی روکنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، فوجی چوکیوں پر حملوں جیسے واقعات علاقے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

یہ پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریاست پاکستان کی رٹ چیلنج کرنے والوں نے شمالی وزیرستان میں واقع فوجی چوکی پرحملہ کیا، جس کی کابینہ نے مذمت کی ہے، چند افراد قبائلیوں کو اپنی سازش کا ایندھن بنانےکی کوشش کررہے ہیں، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا،  پاک فوج کےخلاف بولنے والوں اور قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے والوں سے رعایت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام نےامن کےلیےبہت قربانیاں دیں، وزیراعظم نےقبائلی علاقوں میں جاکرلوگوں کوگلےلگایا اور قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے102ارب روپےکےفنڈزمختص کیے، تاہم شرپسندوں کے حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکار شہید

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 11 جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ بجٹ میں غریب پربوجھ نہیں پڑناچاہیے، کابینہ میں بجٹ اجلاس کے دوران ارکان پارلیمنٹ اور صحافیوں کے لیے کھانے کی سمری پیش ہوئی ، مجھے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم حکومتی پیسے سے کھانا نہیں لیں گے، صحافیوں کی تجویز میں نے وزیراعظم کے سامنے رکھی، جس تمام کابینہ ارکان نے ارکان پارلیمنٹ کو بھی کھانا نہ دینے کی حمایت کی ہے اور فیصلہ ہوا ہے کہ آئندہ سال کے بجٹ سیشن میں وزرااور افسروں کوکھانانہیں فراہم کیاجائےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here