نیویارک (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ، انٹونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا اقوام متحدہ سکریٹری جنرل نے شہدا کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے میں پاکستانی حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کے اتحاد کا اظہار کیا۔