انقرہ:
عراق میں کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران جھڑپ میں ترکی کے 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شمالی علاقے دوحک میں علیحدگی پسند مسلح جماعت کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کے خلاف ترک فوج نے آپریشن کیا اور اس دوران جوابی فائرنگ میں ترک فوج کے 3 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
دوحک کا علاقہ ترکی کے زیر انتظام ہے جو اس سے پہلے کرد جنگجوؤں کے قبضے میں تھا تاہم گزشتہ برس فوج نے شام میں پیش قدمی کرتے ہوئے گھمسان کی جنگ کے بعد ان علاقوں کو واگزار کرالیا تھا۔
قبضہ وزگزار کرانے کے بعد سے یہاں ترک فوجی تعینات ہیں تاہم کردوں کی علیحدگی پسند مسلح جماعت پُرتشدد کارروائیاں کرتی رہتی ہے اور گزشتہ ماہ چار سے زائد کار بم دھماکوں کے بعد ترک فوج نے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔
واضح رہے کہ کردوں کی مسلح جماعت ’’پی کے کے‘‘ کو ترکی اور متعدد ممالک نے ایک دہشت گرد گروپ