افغانستان ایران سرحد پر آئل ٹینکرز میں دھماکا، 500 سے زائد گاڑیاں جل کر خاکستر

0
114

ہرات:

افغانستان اور ایران بارڈر پر درجنوں آئل اور گیس ٹینکرز دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں 60 افراد زخمی اور 500 سے زائد گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان اور ایران کی سرحد کے نزدیک ہرات میں اسلام قلعہ کے کسٹم آفس میں کھڑے  آئل اور گیس سے بھرے کئی ٹینکرز اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔

ٹینکرز کے پھٹنے سے آسمان کو چھوتے شعلوں نے آس پاس کی سیکڑوں گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد گاڑیاں شعلوں کی نذر ہوگئیں جب کہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

ہرات کے محکمہ صحت کے ترجمان محمد رفیق شیرزئی نے بتایا کہ اسلام قلعہ کلینک اور ریجنل اسپتال میں 60 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے 11 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے تاہم اس واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکوں سے پھٹ جانے والے آئل ٹینکرز میں لاکھوں ڈالر کی مالیت کا تیل اور گیس موجود تھا، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ٹینکرز افغانستان آرہے تھے یا ایران جا رہے تھے۔ دھماکوں کی وجہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے جب کہ فلک شگاف شعلوں کی حدت سے متاثرہ علاقے میں درجہ حرارت بہت زیادہ ہوگیا اور فائر بریگیڈ اور امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here