اسٹیل ملزکو پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیں چلانا چاہتے ہیں، رزاق داؤد

0
168

اسلام آباد:

مشیرصنعت و تجارت عبدالرزاق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ اشتراک داری پر چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، اسٹیل ملزکی بحالی اور اشتراک داری کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھا جائیگا۔

اسٹیل ملز ٹرانزکشن کی منصوبہ بندی کے لیے جلد ٹرانزیکشن مشیرز تعینات کیے جائیں گے۔ وزرات صنعت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز بحالی لیے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق دائود کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں روس کی 3 کمپنیوں سمیت 5 کمپنیوںکے نمائندے شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیرصنعت وتجارت عبدالرزاق نے کہا کہ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ اشتراک داری پر چلانے کا ارادہ رکھتی ہے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شریک کمپنیوں نے اسٹیل ملز کے ساتھ اشتراک داری اور بحالی کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔کمپینوںکی درخواست پر، کمپینوںکواسٹیل ملز کی کے دورے کی اجازت دی گئی تاکہ وہ اپنا تخمینہ لگا سکیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here