کانگو میں صدارتی امیدوار پولنگ کے فوری بعد کورونا سے ہلاک

0
92

برازاویلا:

کانگو میں حزب اختلاف کے معروف صدارتی امیدوار پولنگ ختم ہونے کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا میں مبتلا اپوزیشن کے صدارتی امیدوار گائبرائس پرفاٹ انتخابی مہم کے دوران نہایت متحرک رہے تھے تاہم انتخاب کے روز پولنگ کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

صدارتی امیدوار کو میڈیکل طیارے کے ذریعے فرانس منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ طیارے میں ہی دم توڑ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 61 سالہ بیمار صدارتی امیدوار نے اپنا آکسیجن ماسک اتار کر ووٹ ڈالنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں موت کی جنگ لڑ رہا ہوں۔

کانگو میں 1979 سے برسراقتدار 77 سالہ صدر دنیس ساسو نگیسو کے خلاف صدارتی الیکشن میں درجن سے زائد امیدوار میدان میں ہیں اور اس بار بھی صدر ساسو نگیسو کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here