رشوت خور انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

0
76

ملتان:

اینٹی کرپشن نے رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن ملتان نے رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم پر مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

ملزم کی رشوت لیتے اور اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، جس میں ملزم کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم قمر عباس میونسپل کمیٹی خوشاب میں تجاوزات انسپکٹر ہے۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ نسپکٹر قمر عباس کو ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دس ہزار روپے رشوت وصول کی۔ اور اینٹی کرپشن ٹیم نے موقع پر ملزم سے پانچ پانچ ہزار والے نشان زدہ دو نوٹ برآمد کر لئے، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاطف شوکت نے گرفتار کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here