تائیوان میں مسافرٹرین پٹری سے اترگئی، 36 افراد ہلاک

0
85

تائپی:

تائیوان میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے زیرانتظام ملک تائیوان کے شہرہوالیئن میں ’408 تروکوایکسپریس‘ مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں ایک سرنگ میں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جب کہ 75 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے 76 افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن حادثہ سرنگ میں ہونے کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین میں 350 مسافرسوارتھے۔ ’408 تروکوایکسپریس‘ تائیوان کے باقاعدہ ٹرین نیٹ ورک میں سب سے تیز رفتارٹرینوں میں سے ایک ہے جس کی رفتار130 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here