کابل:
قندھار میں افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع زہیرائی اور آرغنداب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جب کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے قندھار کے متعدد اضلاع پر طالبان کا قبضہ تھا تاہم گزشتہ روز آپریشن کے بعد ان اضلاع کو طالبان کے قبضے سے چھڑالیا گیا ہے جب کہ طالبان اپنی گاڑیاں اور لاشیں بھی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔