دہشتگردوں کی پکڑ!!!

0
110
Dr-sakhawat-hussain-sindralvi
ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

جنرل ضیا کی باقیات، اسامہ کے غنڈے، القاعدہ کے گماشتے، طالبان کے خود کش بمبار، سپاہ صحابہ کے دہشت گرد اور لشکر جھنگوی کے 19 جہنمی شعلے پاک فوج نے ٹھنڈے کر دیے۔ پاک فوج کو سلام۔ عمران خان کے خواب شرمند تعبیر نہ ہوسکے۔ کپتان لائی لگ تکتا رہ گیا۔ طالبان سے مذاکرات کا نعرہ الیکشن پر یوں نظر انداز ہوا کہ کہ لائی لگ سرحدی وکٹیں دے بیٹھا ۔ دہشت گرد ماسٹر مائینڈ خالد خراسانی خالد بلتی بھی ڈھیر ہوا ۔ شہیدوں کے خاندانوں کو ایک رات آرام ملا ۔ کوہستان کے شہیدوں کا ماسٹر مائینڈ ہلاک ہوتے ہی پورا نیٹ ورک نرغے میں آگیا۔ دو بڑے سرغنہ کراچی سے اور سترہ پنجاب سے گرفتار ہو گئے۔ دو قاتلوں کو پونچھ کے گائوں میں بخاری خاندان کی عورتوں نے ڈنڈوں سے مار مار کر گرفتار کروا دیا۔ اسلام آباد میں شیعہ کافر کے نعرے لگانے والوں اور مسلمانوں کو ناموس کی گالیاں دینے والوں کو بھی حراست میں لیا جائے، افغانستان کو بچانے کی بجائے اپنا ملک بچائیں۔ضیا نے جہاد افغانستان کے عوض ملک کو مقتل بنایا تھا اور ڈرگ سینٹر ،ہماری تین نسلیں ضیا نے تباہ کردیں۔ اور اگر کپتان کی کھوپڑی ٹھیک نہ ہوئی تو تین یہ تباہ کر جائیگا ہم مزید اسی ہزار بندے نہیں کروا سکتے نہ اپنی جوان نسل کو ڈرگ پر لگا سکتے ہیں۔قارئین اس وقت ہم پاکستانی بڑے برے اور کڑے وقت سے گزر رہے ہیں ایک طرف تو ہمیں مہنگائی کے عفریت نے بسمل کی طرح تڑپا دیا ہے تو دوسری طرف بد عنوانی اور رشوت زوروں پر ہے۔ تیسری طرف دہشت گرد1980 والے حالات پیدا کر رہے ہیں چوتھی طرف طالبان سے محبت کی پینگیں ڈالی جاری ہیں۔ پانچویں طرف نام نہاد جہادی نعرہ افغانستان بچا لگا کر اپنا وجود دا پر لگایا جا رہا ہے۔ چھٹی طرف دینیات کے کورس میں طالبنائیزیشن لائی جا رہی ہے ساتویں طرف نسل نو کو ڈرگ اور سیکس کا عذاب ل نگلنے کو ہے۔ آٹھویں طرف جبری اغوا بڑھ رہے ہیں۔نویں طرف ملک میں اسلحہ کی بہتات شروع ہے اور دسویں طرف میڈیا اخلاقی تباہی پھیلانے میں لگا ہے۔ ایسے میں اللہ سے مدد کے ساتھ ساتھ پاک فوج سے ہی توقع ہے کہ وہ نہ ملک کے وقار کو ٹھیس پہنچنے دیگی نہ تکفیری دہشت گردوں کو کھل کھیلنے دیگی ۔ نہ ہے اسی ہزار کے قاتلوں سے مذاکرات کرنے دیگی، اللہ پاک فوج کو بیرونی سرحدوں اور اندرونی خطرات سے نبرد آزمائی کی توفیق دے۔اگرچہ خالد بلتی، خالد خراسانی خالد شگری۔ خالد بلتستانی کہلوانے والا ماسٹر مائینڈ فی النار ہوا مگر ہمارے پاس نیو یارک میں ایک خالد بلتستانی محب وطن، مخلص اور پسے ہوئے مظلوموں کا ترجمان بھی ہے ۔ اللہ اسکی زندگی دراز کرے۔ اور ہلاک شدہ کی باقیات کو تہس نہس کرے آمین یا رب العالمین: بحق محمد ص وآلہ الطیبین علیہم السلام
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here