ٹرمپ اور جیفری میں تنازع کی وجہ !!!

0
539
حیدر علی
حیدر علی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہزار وں عذر کے باوجود بھی جیفری ہپسٹا ئین سے اپنے تعلقات کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے ہیں، بے شمار ایسے شواہد موجود ہیں کہ دونوں ہم پیالہ ہم شباب اور ہم جولی تھے۔ابتدائی طور پر صدر ٹرمپ نے جیفری ہپسٹائین کو اپنے انتخابی مہم میں چندہ جمع کرنے کیلئے استعمال کیا تھا اور بعد ازاں جب اُنہوں نے دیکھا کہ جیفری کے تعلقات دنیا بھر کی حسیناؤں سے وارے نیارے ہیں تو وہ اُسے مزید کام کی ذمہ داری سونپنا شروع کردی۔1993ء میں ہپسٹائین اور ٹرمپ کے تعلقات اتنے گہرے تھے کہ دونوں اجتماعی طور پر ایک دوسرے کی موجودگی میں کسی حسینہ کے ساتھ بوس و کنار کیا کرتے تھے، سوئم سوٹ کی ماڈل اسٹاسی ولیمز نے ٹرمپ پر یہ الزام لگایا تھاکہ وہ ہپسٹائین کی موجودگی میں اُس کی چھاتی کو مسلنے کی کوشش کی تھی،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسٹاسی کو کس نے ٹرمپ کی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور لایا تھا، ٹرمپ نے اسٹاسی کے اِس الزام کی 2024 ء میں تروید کی لیکن اُس وقت جب اُس نے واضح طور پر اُن پر اِس بدکاری کا الزام لگادیا تھا. ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس سے جو حقائق سامنے لائے گئے ہیں۔ اُس کے تحت صدر ٹرمپ نے کم از کم آٹھ مرتبہ ہپسٹائین کے پرائیوٹ جیٹ پرسفر کیا تھا. فوٹو سیشن میں بارہا ٹرمپ اُن کی اہلیہ میلانیا اور جیفری اپنی گرل فرینڈ غز لین میکسویل کے ساتھ تصویریں کھینچوائیں تھیں۔
سال 2000 ء میں بدنام زمانہ بہتان تراشی کے مقدمہ میں یہ حقیقت منظر عام پر آئی تھی کہ ورجیناگیوفرے نے مار اے لاگو میں ملازمت کی تھی اور اُس نے تقریبا”دوہزار ڈالر کمایا تھا۔ درحقیقت ورجینیا گیوفرے ہی ایک ایسی شخصیت ہے جو جیفرے ہپسٹائین کے زوال کا باعث بنی اور اُسے جیل تک پہنچادیا .ورجینیا نے جیفری کی گرل فرینڈ میکسویل پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ جب وہ مار اے لاگو میں بحیثیت لاکرز اٹینڈنٹ کام کرتی تھی تو اُس نے اُسے اپنے گھر میں کام کرنے کیلئے مائل کیا تھا، میکسویل نے اُسے جیفری کے گھر مساج کرنے کیلئے لے گئی تھی، ورجینیا نے یہ انکشاف کیا کہ وہ اُس کے بعد ہپسٹائین کی ایک جنسی غلامہ بن گئی تھی۔ ورجینیا بعد میں جیفرے ہپسٹائین کیلئے سترہ سال کی عمر میں بحیثیت سیکس ٹریفنگ کی ایک ملازمہ کے طور پر کام کرنے لگی،میکسویل نے اُس کے اِس الزام کی سختی سے تروید کی ہے۔
اکتوبر 2022 ء میں ٹرمپ نیو یارک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ کہا تھا کہ جیفری ہپسٹائین ایک ٹیریفک پلے بوائے ہے اور وہ ایک دوسرے کو پندرہ سال سے جانتے ہیں،اُس کے پاس لمحات گذارنے کیلئے بہت سارے وسائل ہیں،وہ خوبصورت حسیناؤں کا دلدادہ ہے ، جیسا کہ وہ ہیں، اُن حسیناؤں میں بعض نو عمر ہوتی ہیں،وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سال 2003 ء میں ٹرمپ نے ہپسٹائین کو ایک گندا خط لکھا تھا جسے دوئم الذکر نے اپنی پچاسویں سالگرہ پر ایک کتاب میں شامل کر لیا تھا، تازہ ترین پیش رفت میں ٹرمپ اُس خط کے لکھنے سے مُکرگئے ہیں اور کہا ہے کہ ایسے کسی خط کا کوئی وجود نہیں ہے بعد ازاں اُنہوں نے ڈاؤ جون کو بلا جواز بدنام کرنے کی کوشش پر کم ازکم دس بلین ڈالر کے حرجانے کا دعویٰ کردیا ہے،وال اسٹریٹ جرنل اپنے موقف پر قائم ہے۔
ٹرمپ اور جیفری میں ناچاقی اُس وقت سے پیدا ہوئی جب دونوں پام بیچ میں ایک مینشن خریدنے کیلئے ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے لگے،2005 ء میں پام بیچ کی پولیس نے جیفری ہپسٹائین کے خلاف ایک چودہ سالہ لڑکی کے ریپ کے الزام میںایک تحقیقات شروع کی ، لڑکی نے اُس پر یہ الزام لگایا تھا کہ وہ اُسے اپنے مینشن میں ریپ کیا تھا۔ٹرمپ نے مار اے لاگو میں ہپسٹائین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی جب اُنہیں یہ پتا چلا کہ وہ کسی ممبر کی بیٹی پر ڈورا ڈال رہا ہے، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اِس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ نے ہپسٹائین کو مار اے لاگو سے اِس وجہ کر کِک آؤٹ کیا تھا ، کیونکہ وہ رینگنے والے جانوروں کی طرح حرکت کرنے لگا تھا۔
جیفری ہپسٹائین نیویارک میں 6جولائی 2019 ء میں فیڈرل سیکس ٹریفک کیس میں گرفتار ہوگیا اور تقریبا”ایک ماہ بعد وہ اپنے جیل کی کوٹھری میں خودکشی کرنے کی وجہ کر مردہ پایا گیا،ٹرمپ نے اُس موقع پر یہ بیان دیا تھا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے جیفری سے کوئی گفتگو نہیں کی ہے، اُنہوں نے اُسکی وجہ بتانے سے انکار کردیا تھا، اُنہوں نے کہا تھا کہ جیفری ہپسٹائین پام بیچ کا ایک فکسچر تھا جس سے وہاں کے سارے لوگ واقف تھے لیکن سال رواں میں وہ جیفری ہپسٹائین سے اپنے تعلقات کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے تعلقات اِس وجہ کر خراب ہوگئے تھے کیونکہ وہ اُن کے ملازمین سے ناجائز تعلقات قائم کرنا شروع کر دیا تھا،اُس نے مار اے لاگو کے اسپا سے جوان و خوبصورت دوشیزائوں کو اپنی جانب مائل کرم کرنے لگا تھا، ٹرمپ نے کہا کہ اُنہوں نے اُسے سختی سے تنبیہہ دی تھی لیکن وہ اِس سے باز نہیں آیا اُس نے اُن کے ملازمین کو اپنی کمپنی میں ملازمت دینا شروع کردی تھی، اُس نے کچھ ایسی باتیں کیں تھیں جو نازیبا تھیں،اِس لئے وہ اُسے ایک نا پسندیدہ شخص قرار دے دیا تھا،اُنہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ صحیح کیا تھا۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here