محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے گزشتہ کالم میں قارئین کی توجہ اسم اعظم کی طرف مبذول کرائی تھی ایک باعمل مسلمان کا عقیدہ ہے کہ انسان کی ہر حاجت سوائے اللہ پاک کے کوئی نہیں کرسکتا بس حاجت کے لیئے جب اللہ کو پکارا جائے اور اس حاجت میں مخصوص انداز سے اللہ پاک کے اسما کو ورد کیا جائے یا کلام الٰہی کی آیات کو ورد کیا جائے تو یہ اسم اعظم کہلاتا ہے کیونکہ جفری انفرادی قاعدوں میں جب ایسے اسما استخراج کیے جاتے ہیں تو وہ نام سے مخصوص ہوتے ہیں جس وجہ سے ہر شخص کا اسم اعظم مختلف ہوتا ہے کیونکہ کتب میں کئی طریقے درج ہیں اس لیئے ان کو گاہے بگاہے پیش کیا جائیگا جس سے عوام مستفید ہوسکتے ہیں اور اپنی حاجت کیلئے اللہ کے حضور درخواست پیش کرسکتے ہیں۔ ۔۔اب مختلف حوالوں سے پریشان لوگوں کیلئے اس طریقہ کار اور اخراج کے فارمولے پیش کیئے جاتے ہیں تو عام انسان تھوڑی سی محنت کرکے جواب پاسکتا ہے اگر وہ یہی کام کرانے کسی بابے شابے یا اہل علم کے پاس جائیگا تو اس کے عوض رقم دینی پڑے گی اور اس سے بچانے کیلئے ہی یہ سلسلہ شروع کیا ہے کہ پریشان حال لوگ لٹنے سے بچیں اور یہ کام وہ خود کریں۔اگر کسی شخص کو نحوست سیارگان نے گھیرا ہوا ہے اور ہر جائز کام کے لیے بندش درپیش آرہی ہے تو آپ اس عمل کو کریں اب اس عمل کیلئے پورے ہفتے کا طریقہ کار پیش کیا جاتا ہے آپ کو دعوت عمل کرکے دیکھیں اور دعائیں دیں۔بروز ہفتہ۔ ہفتے کا دن ہے تو ستارہ زحل ہوگا ،زحل کے اعداد 45ہوتے ہیں تین اسمائے الٰہی نکال کر مجموعہ کیا تو یا حی یا وہاب یا احد یہ تین اللہ کے نام استخراج ہوئے ہیں ،ستارہ زحل کے دو برج ہیں ،برج جدی دوسرا دلو ہے برج جدی کے اعداد سترہ ہیں اور برج دلو کے اعداد چالیس ہیں تو یا ودود یا ہادی کے اعداد بھی چالیس ہیں، اس طرح ہفتہ کے روز یہ اسم الٰہی ہم پڑھیں گے یا حی یا وہاب یا احد یا ودود یا ہادی اور بخور زحل کا روشن کریں گے اور یہ اسم 102 مرتبہ ہم پڑھیں گے۔ بروز اتوار۔ اتوار کے دن کا مالک ستارہ شمس ہے اسما الٰہی یا زکی یا مفرح اور برج اسد کے اعداد 65 ہیں لہٰذا اسما الہٰی بروز اتوار 65 مرتبہ پڑھیں گے بروز سوموار۔ سوموار کے دن کا مالک ستارہ قمر ہے اس کے اعداد 340 ہیں اسمائے الٰہی یا ملک یا قدوس یا حبیب ہیں جبکہ کے سرطان کے اعداد 302 ہے اس کے اسم الٰہی یا قہار یا وھاب ہے لہٰذا سوموار کے روز یا ملک یا قدوس یا حبیب یا قہار یا وھاب چھ سو 42 مرتبہ پڑھیں گے۔ بروز منگل: منگل کے دن کا مالک ستارہ مریخ ہے اس کے اعداد 850 ہیں اسما الٰہی ہیں یا ودود یا مقتدر یا بدیع اور برج حمل کے اور برج عقرب کے اسما الٰہی یا حکیم یا ملک یا رب یا حبیب ہیں یہ اسما الٰہی 850 مرتبہ پڑھیں گے۔ بروز بدھ: بدھ کے دن کا مالک ستارہ عطارد ہے برج کے اعداد 147 ہے اسما الٰہی یا وہاب یا کریم یا جواد یا علی یا حی یا ولی یہ آسماں 147 مرتبہ پڑھیں گے
بروز جمعرات
جمعرات کے دن کا مالک ستارہ مشتری ہے اسما الٰہی ہیں یا مذل یا سمیع یا قدوس یا عزیز یا باسط ہے برج قوس اور برج حوت کے پانچ سو اسی ہیں یہ اسما الٰہی ہیں اسی طرح استخراج کیے جا سکتے ہیں، یہ عمل آپ اپنا ستارا نکال کر اور ستارے کے متعلق جو دن ہو اس دن سے آپ فجر کے بعد اس عمل کو شروع کریں گے اور ترتیب وار اسی طرح ہر روز ہر دن کے جو اسما الٰہی ہیں وہ پڑھ لیں گے۔
بروز جمعہ نماز جمعہ ادا کریں اور تلاوت کلام پاک کریں اس روز کوئی مخصوص عمل نہیں دیا گیا بلکہ اس بابرکت دن کی اتنی فضیلت ہے کہ صرف عام دعائیہ کلمات سجدہ کرکے کیے جائیں بس وہی کافی ہے۔
اب قارئین کرام آپ نے ملاحظہ فرمایا کتنا سادہ ترین طریقہ ہے اور کیسا عام فہم قاعدہ ہے مزے کی بات آپ کو دعا کے ساتھ عبادت کا لطف بھی ملے گا اور اجر و ثواب بھی کسی حالت میں بھی آپ پروردگار کو یاد کریں کسی بھی نام سے یاد کریں یہ عبادت ہے اس کا ثواب ہے یہ رب سے محبت کی دلیل ہے یہ اللہ پاک سے حاجت رواء کی گواہی ہے کہ آپ نے کسی اور سے نہیں مانگا بلکہ اس سے سوال کیا جس سے کرنا ہے جو ہماری ہر حاجت پوری فرماتا ہے اور اس کے سوا ہمارا کوئی نہیں بس اللہ ہی اللہ اور کچھ نہیں۔ ۔
قارئین آپ خود سوچیں ہماری ماں بھی مثل مشھور ہے مانگے بنا نہیں دیتی جب بچہ بھوک سے روتا ہے تو ماں فوری اس کی غذا کا بندوبست کرتی ہے اس کو دودھ پلاتی ہے اللہ پاک کو بندوں سے ستر مائوں سے زیادہ محبت ہے وہ زات باری تعالی ہم کو بن مانگے سب کچھ عطا فرماتی ہے لیکن جب ہم حریص ہوجائیں یا کسی پریشانی میں گھر جائیں تو دعا کرتے ہیں اور وسیلہ تلاش کرتے ہیں بس جب صدق دل سے اس سے راز و نیاز کریں تو رحمت خداوندی کو جلال آتا ہے اور ہماری طمانیت دل گواہی دیتی ہے کہ حاجت روا ہوچکی ہے اور ایسا ہی ہوتا بھی ہے
اب آپ کو ایک طریقہ علاج روحانی خواتین کے مسائل سے متعلق پیش کیا جاتا ہے جس سے ان کی صحت سے جڑے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے اس موضوع پر کم لکھا جاتا ہے آج زچہ سے متعلق مسائل کا تزکرہ ہوگا جو نومولود کو جنم دیتی ہے
اس دور میں کسی بھی موضوع پر کچھ لکھنا بہت آسان ہوگیا ہے اسی طرح روحانی علاج وظائف پر کچھ لکھنا اور بھی آسان کام ہو گیا ہے ہزاروں کے حساب سے انٹرنیٹ پر عملیات کی کتب موجود ہیں کہیں سے بھی کوئی سا بھی مواد چوری کرلیں اور شائع کردیں لیکن کسی عمل کو جانچنے اور تحقیق کرنے کے لئے ایک وقت اور تجربہ درکار ہوتا ہے ایک عرصہ درکار ہوتا ہے ایک معالج کئی طرح کے تجربات سے گزر کر کسی عمل کے بارے میں اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ فی الحقیقت فلاں عمل فلاں مقصد کے لئے مجرب و آزمودہ لکھا جا سکتا ہے
بِسمِ اللہِِ الرحمنِ الرحِیم
سلام قولا من رب رحیم
سلام علی نوح فی العالمین
سلام علی ابراہیم
سلام علی موسی و ہارون
سلام علی آل یاسین
سلام علیکم طبتم فادخلوہا خالدین
سلام علی المرسلین
سلام ھی حتی مطلع الفجر
ان آٹھ سلاموں کو روحانی علاج کے طور پر مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن ہم یہاں اس کے صرف دو فائدے آپ کے لیے لکھ رہے ہیں جو ہمارے تجربے میں آئے ہے میں تو ان سلاموں سے جادو جنات اور مختلف بیماریوں کا بھی علاج کرتا ہوں لیکن اس کا طریقہ تھوڑا اس سے مختلف ہے اور ان سلاموں کے ساتھ کوئی اور بھی آیات لگانی ہوتی ہے
زچہ۔ جن عورتوں کے ہاں ولادت ہو جاے ایسی عورتوں کے چالیس دن خون آتا ہے جس کو نفاس کہتے ہیں ایسی عورتوں کو یہ آٹھ سلام چالیس دن دھو کر پلائے جائیں تو تمام فاسد مواد کی صفائی ہو جاتی ہے۔ کمی حیض۔ جن عورتوں کو حیض کا خون کم آتا ہے ایسی عورتوں کا اگر روحانی علاج مقصود ہو تو ان آٹھ سلاموں کا استعمال کروایا جائے تو خون کھل کر آتا ہے۔
ان آٹھ سلاموں کو جب زعفران سے لکھ کر استعمال کروایا جائے تو نتیجہ زیادہ ملتا ہے، قارئیں اس کے ساتھ ہی اجازت دیں اس سلسلے کی تیسری قسط اگلے ہفتے پیش کی جائیگی اللہ پاک آپ کی جائز حاجات کو پورا فرمائے آمین دعائیں۔
٭٭٭