فتیلہ خاص!!!

0
114
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کو م رضا کا سلام پہنچے، آجکل میرے پاس آنے والی شکایات میں جادو ٹونہ بندش اور نحوست انتہائی ذیادہ بڑھ چکے ہیں، تمہید چھوڑ کر ایک فلیتہ آزمایا ہوا کئی دفعہ کا شیئر کررہا ہوں ،استعمال کرکے فیڈ بیک دیں، اب طریقہ بیان کرتا ہوں، جو درج زیل ہے!دھونیوں یعنی فتیلوں کے سلسلے میں بہت سارے ایسے اعمال و افعال ہیں جو بہت مخصوص طرزوں پر تخلیق کیے جاتے ہیں پھر انکے مختلف اثرات ہوتے ہیں، انسان پر مسلط اثر مختلف طرح کے ہوتے ہیں جن کو میں سائنسی نظریات سے سمجھنے کا عادی ہوں ، مثلا نظر بد، اور حسد کا شکار ہونے والا انسان عام ماروائی قوتوں یعنی جادو وغیرہ کے اثر زیادہ متاثر ہوسکتا ہے، اس سلسلے میں دماغ اور دماغی قوتیں بڑی پراسرار ہیں جو کسی بھی نفس کو مہلک ترین حد تک نقصان میں ڈال سکتی ہیں، نظر بد کے متعلقہ پڑھنے کے لیے میرا نظر بد پر لکھا آڑٹیکل مطالعہ فرمالیجیے گا ۔ علاوہ ازیں جادو خواہ وہ بذریعہ اعداد و حروف کے نقوش ، طلسمات یا کسی تنتر منتر ینتر جنتر سے قائم کیا گیا ہو براہ راست انسان کی نفسیات اور جسمانی کیفیات پر اثر کرتا ہے ، ان ساری اشیا کے لیے جیسا اثر ہو پھر اسکے مدمقابل اس اثر کو توڑنے کے لیے ویسی ہی قوت درکار ہوتی ہے، ہمارے ہاں مروجہ طریقہ عام ہے کہ عاملین ایک ہی عمل کو ہر مسئلہ کے حل کے طور استعمال فرماتے ہیں مگر اہل علم طبقہ اس سے مختلف نظریہ رکھتا ہے ، اہل علم کے نزدیک ہر مرض کی الگ دوا ہے جو مرض موافق تجویز کی جاتی ہے نہ کہ سیون اپ ہی ہر مسئلہ کا حل ہو ،بہرکیف چند مخصوص مسائل کے متعلقہ آل ان ون فتیلہ/دھونی پیش کررہا ہوں ۔ نظر بد۔ حسد ، تعویزات کے اثرات بد ، رجعت کے اثرات ، جناتی سایہ کا اثر، شیاطین کا مسلط ہونا ، ہندی ، بنگالی ، یونانی ، مصری طرز پر کیے گئے سحر کا اثر یا کسی دیو پری ہمزاد دیوی دیوتا وغیرہ کا سایہ مسلط ہونے کی صورت میں یہ فتیلہ بازن اللہ تعالیٰ اکسیر ثابت ہوگا ان شا اللہ۔ان سب معاملات میں یہ علامات یکساں پائی جاتی ہیں، طبیعت پر بزدلی ، خوف وخشت ،مایوسی چھائی رہتی ہے ، ہر وقت طبیعت تھکی اورسست و خالی رہتی ہے ، بے خوابی بدسکونی ہر وقت رہتی ہے ، کسی بھی فرض عبادت میں دل نہیں لگتا اور نہ ادا ہوتی ہے اگر کوئی نیت کر بھی لے تو اس پر سستی غنودگی اور وسوسے شروع ہوجاتے ہیں ، ازان یا تلاوت سن کر غصہ آتا ہے طبیعت میں سستی اور چڑچڑاپن پیدا ہوجاتا ہے ،ذہن فحش گوئی اور بد نظری کی طرف زیادہ راغب ہوتا ہے،قوت ارادی کمزور، جسمانی کمزوریاں ،کام کاج میں دل نہ لگنا، معدہ کی خرابی، چہرے کا بے رونق اور اڑا ہوا رہنا، بھوک کا نہ لگنا ، کاروباری رکاوٹیں ، ملنے جلنے میں وحشت آنا ،بہت زیادہ جذباتی ہوجانا یا بالکل ہی بے احساس ہوجانا ، بیماریوں میں اکثر دوائووں کا اثر نہ کرنا ، تنہاِئی پسند رہنا ، جنسی خواہشات کی کثرت ہونا سمیت اس طرز کی مزید کئی علامات شامل ہیں، ان میں سے مسلسل نو علامات بھی آپ اپنے آپ میں دیکھیں تو اس فتیلہ کو ایک بار لازم استعمال کریں، ان شا اللہ فوری تبدیلی محسوس ہوگی۔طریقہ استعمال ۔۔۔فتیلہ کا پرنٹ نکلوا لیں یا ہاتھ سے کالی بال پوائنٹر سے کاپی کرلیں، کوئی چال یا مخصوص وقت نہیں
فتیلہ کو لپیٹ کر دھونی کی شکل بناکر اس پر سیاہ کپڑا لپیٹ دیں پھر پورے بدن پر تین بار ملیں اور زمین پر رکھ کر اکیس بار فتیلے پر جوتے ماریں، اسکے بعد سر والی سائڈ سے آگ لگا دیں ، ساتھ کھلی سورہ ناس پڑھنا شروع کردیں ۔ دھواں آپ کے چہرے کو لگنا چاہئے ۔
جب فتیلہ سارا جل جائے تو راکھ اٹھا کر گھر سے باہر پھینک دیں، ایک دن میں تین بار یہ عمل دہرائیں ۔ ۔
دھونی لیتے وقت سر بھاری ، آنکھوں سے پانی، جمائیوں کا آنا، شدید سر درد ہونا، ہاتھوں پائوں کندھوں کا سن ہوجانا، رونے کو دل کرنا، دل کی دھڑکن، تیز ہوجانا یا اس طرح کی کیفیات ہونا اثر باطل ہونے کی نشانی ہے ۔ جیسے جیسے یہ کیفیات کم ہوں گی ویسے وہسے اثر بد ختم ہوتا جائے گا ۔
عام طور پر مسلسل تین دن استعمال کریں، حالات و کیفیات زیادہ خراب ہوں تو اس فتیلے کو مسلسل نو دن ، سترہ دن یا اکیس دن تک روزانہ تین تین بار استعمال کریں ، بازن اللہ بخوبی جان لیں گے کہ دھونی سے کیا ہوتا ہے ۔
اب رہا مسئلہ اجازت کا تو سبھی احباب ستر بار سورہ اخلاص پڑھ کر خادم غلام نبی نوری اور خادم کے شیوخ بزرگوں کے لیے دعا فرمادیں اجازت ہوجائے گی ان شا اللہ۔۔یہ اجازت آپ کو اپکے لیے اور آپ کے گھر والوں کے لیے انفرادی ہے ۔ عامل حضرات اس کو اپنے مریضوں پر اپلائی کرنے سے قطعی گریز کریں ۔ بصورت دیگر سارے معاملات سہی چلتے ہوئے بھی بگڑنا شروع ہوجائیں گے تجربہ شرط ہے،عاملین اسکی ریاضت و اجازت مشروط فیس پر لے سکتے ہیں ،باقی اپنی زات اور اپنے اہلیخانہ کے لیے طریقہ درج کردیا ہے ،بازن اللہ پہلی ہی بار میں اسکی قوت کا اندازہ ہوجائے گا ، اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here