زمین سے گھاس کاٹنے پر زمیندار برہم، نوجوان کو گولی مار دی

0
98

ہالا:

زمین سے گھاس کاٹنے کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا، جسے تشویش ناک حالت میں حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔

ہالہ کے نواحی گاؤں سلطان سہتو میں با اثرزمیندار نے زرعی زمین سے گھاس کاٹنے والے نوجوان جگو میگھواڑ کو فائرنگ سے زخمی کر دیا۔ پولیس نے زخمی نوجوان کوتعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں حالت نازک ہونے پر اسے سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیاگیا۔

تعلقہ اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے، ایمبولینس اور دیگر سہولت موجود نہ ہونے پراہلخانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here