مسئلہ کشمیر پر چین کے وزیر خارجہ نے احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ کردیا

0
101

چین کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا تاہم وہ ہفتے کے روز پاکستان آئیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کو بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کے لیے نئی دلی آنا تھا تاہم مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر احتجاجاً اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

وزیر خارجہ وانگ ای اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول چین اور بھارت کی سرحدی تنازع کے حل کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے خصوصی نمائندے بھی ہیں اور یہ دورہ بھی سرحدی تنازعات کے لیے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے تھا۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: چین نے مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیدیا

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ بھارتی دورے پر پاکستان کے دورے کو ترجیح دیتے ہوئے ہفتے کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے خصوصی حیثیت کے خاتمے اور دو حصوں پر تقسیم کے غیر آئینی فیصلے پر چین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے اپنے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here