یہ ہے اصل اسلام!!!

0
3

یہ ہے اصل اسلام!!!سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حمزہ او بکری نے یہ تصویر شیئر کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں برطانوی دارالحکومت لندن کی ای سترہ بس میں سفر کر رہا تھا، جو Ilford سے Barking کے روٹ پر چلتی ہے۔ دوران سفر بس کو جھٹکا لگا اور ایک 84 سالہ خاتون گر کر دروازے کے فریم اور پول کے درمیان بری طرح پھنس گئی تو فوراً ایک باحجاب مسلمان خاتون اپنی سیٹ سے اُٹھ کر اس کے پاس آئی اور اسے سنبھال لیا۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر تقریبا 20 منٹ تک اسے سہارا اور دلاسہ دیتی رہی، یہاں تک کہ ایمبولینس پہنچ گئی، حمزہ نے اپنے پیج پر اس تصویر کو پوسٹ کیا، جس کے ساتھ کیپشن تھا: ”یہ ہے اصل اسلام”اس نے یہ بھی کہا کہ میڈیا صرف منفی تصویریں دکھاتا ہے تاکہ اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کیا جا سکے، مگر حقیقی کردار اور حقیقی انسانیت ان خبروں میں جگہ نہیں پاتی۔ برطانوی جریدے The Independent کے مطابق یہ واقعہ مشرقی لندن میں پیش آیا، جس نے سوشل میڈیا پر نہ صرف صارفین بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کو متاثر کیا۔ حادثہ بس کے ڈرائیور کی اچانک حرکت کی وجہ سے ہوا، جس نے بس کو ایک ڈرین سے گزرتے ہوئے ہلکا سا جھکایا، اور اسی دوران بزرگ خاتون اپنا توازن کھو بیٹھی۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور فورا ًہی 41,000 سے زائد افراد نے اسے شیئر کیا۔ مختلف اخبارات اور آن لائن پورٹلز نے اس واقعے کی کاپی رپورٹس شائع کیں۔ شیئر ہونے کے بعد اسے ہزاروں لائیکس ملے۔ ہزاروں صارفین نے اس پر مختلف تبصرے لکھے: میں اس کو پسند کرتا ہوں، اسلام کا مطلب دہشت گردی نہیں، نقاب بھی آزادی ہے، اسلام اور دہشت گردی میں فرق سمجھنا ضروری ہے، لوگوں کو جاننا چاہیے کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہوتے۔ حمزہ نے ساتھ یہ بھی لکھا کہ اسلام کی اصل روح انسانیت، ہمدردی اور دوسروں کی مدد میں ہے۔ نقاب پوش خاتون کے اس چھوٹے مگر عظیم کردار نے ہزاروں افراد کے دل بدل دیئے۔ بہت سے لوگوں نے اعتراف کیا کہ اس واقعے نے انہیں اسلام کی اصل روح سمجھنے میں مدد دی۔ منفی پروپیگنڈے کے باوجود اس ایک لمحے نے بے شمار غلط تصورات بدل دیئے اور ہزاروں لوگوں کو اسلام کے بارے میں مزید جاننے اور مثبت انداز میں اسے دیکھنے کی طرف مائل کیا ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here