ہمارے سوشل میڈیا پر کئی محترم دوست ہیں، ان میں سے ایکٹو درست ہیں ارشد شریف، اس ہفتہ سے رمضان شریف شروع ہوچکے ہیں اور ایک بار پھر ہم مسلمان بن رہے ہیں، مطلب روزہ نماز کرینگے۔ اُن کی یہ پوسٹ ہے ، ”جہاں عدل وانصاف نہ ہو۔ اس ملک اور معاشرے کو اسلامی کہنا اسلام کی بہت بڑی توہین ہے” اس سے پہلے ہم لکھ چکے ہیں کہ پاکستان اسلامی ریاست نہیں ہے۔ حکمران سمیت بہت سے لوگ کہنے سے پہلے۔ بسم اللہ کہینگے اور دوسرے کی بات سن کر الحمد للہ کہیں گے، محفل میں ہر کوئی سبھان اللہ کرتا رہے گا مولوی واعظ دیتا رہے گا۔ اقبال کہہ گئے ہیں۔
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
اور اسے سمجھانے کی ضرورت نہیں مطلب نکال لیں اور کیونکہ ہمارے حکمران، فوج کے سپہ سالار اور بزنس کرکے ضرورت سے زیادہ منافع بنانے والے سب شامل ہیں اور وہ جو یہاں نیویارک کو بہتی گنگا سمجھ کر اپنے ہاتھ گیلے کرتے رہتے ہیں بھول جاتے ہیں کہ یہ ملک، ٹیکسی سے چلتا ہے دوسروں کے دیئے ٹیکس کھانے سے نہیں۔ پکڑے گئے تو اگلا پچھلا سب برابر ہوجائیگا۔ اس کی ایک اور مثال دیئے دیتے ہیں کہ حلال گوشت کے کاروبار میں شریک سب گوشت کے کاروبار میں گھپلے کر رہے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ رمضان کے مہینہ میں لوگ ضرورت سے زیادہ کھاتے ہیں۔ بھلے تو ندنکل آئے جو شلوار قیمض میں چھپ جاتی ہے آج ہم نے صرف گوشت کی چھوٹی بڑی دوکانوں کا سروے کیا۔ ویلی اسٹریم بکس ول، ہل سائڈ، جمیکا، جیکسن ہائٹس، منان ہلال سے لبرٹی ایونیو کی بنگالی دوکانوں پر بھی فون کیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ یہ قیمتیں اسی ہفتہ بڑھائی گئی ہیں۔ ویلی اسٹریم میں کئی دوکانیں ہیں پچھلے ہفتہ تک بکری کا گوشت یعنی مٹن، گیارہ ڈالر پونڈ تھا، اور کچھ دوکانوں پر گیارہ ڈالر تھا لیکن آج11ڈالر سے بڑھ کر 12ڈالر اور کئی جگہوں پر 14ڈالر ہے اگر آپ پورا بکرا لیتے ہیں منان کے یہاں 12 ڈالر قیمت ہے بروکلیں میں کہیں 14 ڈالر اور کہیں 12 ڈالر لونگ آئیلینڈ ابلیسریس وے(ہارس ہارڈنگ) 185 اسٹریٹ پر دو دوکانیں ہیں۔ انکی قیمت 14 ڈالر ہے، ہکس ول مدینہ حلال براڈوے پر بھی 14.99ہے لبرٹی ایونیو، اوزوں پارک میں بنگالی دوکان کالام پر13.99 پونڈ ہے۔ ہمارے پوچھنے پر کچھ عجیب طرح کے خواب ملے ”جی ایسا ہے کہ سردیوں میں بکریاں درختوں پر چڑھ جاتی ہیں” دوکاندار سنجیدہ تھا ایک اور جواب ملا ”یہ کاروبار یہودیوں کے ہاتھوں میں ہے وہ قیمت بڑھاتے ہیں” اور اسی طرح کے جواب جن میں کوئی سچائی نہیں ہوتی ملتے ہیں۔ دودھ کی قیمت بھی کہیں4 اور کہیں 5 ڈالر ملے گی۔ یہ چھوٹی دوکانوں کی بات ہے جو پاکستانی ہیں۔ گائے کا گوشت کی قیمت بھی بتا دیں جو کئی مہینوں سے اوپر جارہی ہے بغیر ہڈی کا گوشت 4 ڈالر سے بڑھ کر8 ڈالر ہوچکا ہے اور سردیاں میں ہر کوئی پائے کھا رہا ہے ہم نے پچھلے ماہ دو پائے گائے کے خریدے تھے وزن 8 پونڈ سے تھوڑا زیادہ اور بل بنا 51 ڈالر کا پوچھنا مناسب نہ سمجھا۔ لیکن دوسری دوکانوں پر تھوڑا کم تھا یہ پائے چار ماہ پہلے تک 2 سے تین ڈالر پونڈ بک رہے تھے۔ اور اب کچھ دوکانوں پر 6 ڈالر پونڈ میں ہڈیاں ہی ہڈیاں اور گودا ایک چوتھائی سے کم دوکاندار کا کہنا تھا پورا پنجاب آچکا ہے اور سب پائے کھانے والے ہیں مطلب ابھی اور بھی آئینگے اور ماشاء اللہ بکری اور گائے کے گوشت کے ساتھ چکن کے دام بھی 4 ڈالر تک ہوچکے ہیں بچے چکن کھاتے ہیں۔ ہمارے ایک وی لاگر نے اس کا حل بتایا کہ وہ COSCO یا ریستوران ڈپو سے لائیں۔ اگر مولوی حضرات، سے نہ پوچھیں وہ کہتے ہیں زبیحہ ہونا ضروری ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ جو ہلال ہے وہ بے کار ہے۔ اچھا ہلال چکن ہم بتاتے چلیں CRESCENT کا ہے۔ گھر میں لاکر قیمہ بنائیں ایک اور بات بتاتے چلیں آسٹریلیا سے ہلال بکرہ(پورا) خریدیں اور جاننے والے شخص سے15 یا20ڈالر دے کر کٹوالیں۔ اس سے بھی اچھی بات یہ ہوگی کہ سبزی کا استعمال زیادہ کریں پروٹین کے لئے انڈے بہتر ہیں۔
ویلی اسٹریم اور ہکس ول کے بڑے اسٹور (پٹیل برادر کو چھوڑ کر) اپنا بازار، سے سبزیاں لیں۔ دالیں کھانے کا شوق پیدا کریں پروٹین سے بھرپور ہے۔ پکوڑے بنائیں رمضان میں سب کو پسند ہیں انٹرنیٹ پر زوم پر ہر چیز بنانے کا طریقہ مل جائے گا۔ البتہ مٹھائیوں سے دور رہیں۔ اگر ڈاکٹر کے پاس چکر لگانے کا شوق نہیں آپ اپنا علاج خود کرسکتے ہیں۔ نزلہ زکام کھانسی کا اپنے بزرگوں کے نسخے استعمال کریں ادراک، ثابت کالی مرچ، لونگ لیمن اور تھوڑا شہد ہری چائے بنائیں۔ اور چکن، بکری اور گائے کی ہڈیوں کی یخنی بنا کر پیتے رہیں کسی دوا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ہم 84 سال کی عمر میں ان ہی نسخوں اور تراکیب سے صحت مند ہیں اور آپ بھی صحت مند رہیں۔ یہ چیزیں خواتین کے لئے لکھ رہے ہیں جو ہوٹلوں میں کھانا پسند کرتی ہیں۔ کڑھائی چکن یا مٹن کڑاہی بنانا بہت آسان ہے ترکیب زوم پر جاکر دیکھیں۔ لیکن انڈین ترکیب سے پرہیز کریں کہ اُن کے کھانے ہمارے ہم سے مختلف ہیں۔ ایک دفعہ کڑھی کھانے کا شوق ہوا جو ریستوران میں نایاب ہے۔ روٹی اور بغیر روٹی کے کھا کر مزہ آیا۔
رمضان شریف میں آپ خود کو بدل سکتے ہیں اور اللہ کے قریب ہوسکتے ہیں۔ پاکستان میں اپنے غریب رشتہ داروں، محلہ داروں کی مدد کرسکتے ہیں۔ اگر کوئی آپ کابندہ ہے اسکے اکائونٹ میں پیسے بھتیجے رہیں اور صدقہ زکات نکلواتے رہیں۔ مساجد کو چندہ دیتے رہیں اور اس سے بھی بڑھ کر کسی بھی پرچون والے سے ان سفید پوش لوگوں کے نام نکلوئیں جنہوںنے اُدھار لیا ہے۔ دوکان سے ان کا قرض چکائیں۔ لڑکیوں کی شادی بیاہ میں مالی امداد کریں۔ بہت سے سکول اور کالج کے بچے اور بچیاں فیس نہیں دے سکتے ،خاموشی سے یہ کام کریں۔ اس طرح ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ کو پتہ نہیں چلے گا۔ آپ کہیںگے میں یہاں نیویارک میں رہتا ہوں لیکن خیال رہے یہاں پر کسی کو ضرورت نہیں، سب کے پاس میڈیکیڈ ہے، سب کے پاس کارڈ ہے اور بچے کومیڈی کیئر سے پیسہ ملتا رہتا ہے ،علاج مفت ہم نے کئی لوگوں کو مرسیڈیز اور لیکس چلاتے دیکھا ہے اور وہ میڈکیڈ پر ہیں۔ 90 فیصدی ٹیکسی چلانے والے اوبر ڈرائیور اپنی کم انکم دکھا کر میڈیکیڈ کے حقدار بن جاتے ہیں، یہ بات آپ اپنے اکائونٹنٹ سے پوچھ لیں کہ کتنے افراد پر کتنی رقم دکھائی ہے اور آپ ریاست کی طرف سے دی گئی مراعات اور سہولتوں کے حقدار ہونگے۔ میڈی کیئر ہو یا میڈیکیڈ ان کو مراعات سوشل سکیورٹی سے ہی ملتی ہیں، بتاتے چلیں کہ میڈی کیئر اپنی تنخواہ پر ٹیکس دیتے ہیں اور میڈی کیڈ بغیر کام کے حقدار ہیں۔
٭٭٭٭٭











