گھوڑا اور میدان سب کیلئے برابر ہونا چاہئے!!!

0
19
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! اب تو آپ سب با خبر ہو گئے ہیں کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر علوی صاحب نے اور الیکشن کمشنر نے فروری کو الیکشن کا اعلان کر دیا ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ اعلان آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے کیا گیا ہے ورنہ خدایان سیاست کی مرضی نہیں ہے اس کی وجہ کہ ان کو مثبت نتائج کی گن سن نہیں ہے، ہمارے ریاستی مشینری پر قابض افسران کو ان کی دوربینوں میں تا حد نظر عمران خان اور اس کی پارٹی کی جیت ہی جیت نظر آ رہی ہے اب ایسی صورت حال میں ان کو الیکشن گوارا نہیںلیکن ہمارے خدایان مجبور ہیں اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔
قارئین وطن! قوم نے خدایان سیاست کو جنہوں نے نظام مملکت کو یرغمال بنایا ہوا ہے نے بتا دیا ہے کہ اگر عمران خان اور اس کے ساتھیوں کو رہا نہ کیا تو الیکشن کو کوء نہیں مانے گا بلکہ اتنا احتجاج برپا ہو گا کہ پوری دنیا لرز جائے گی لہٰذا فری اینڈ فئیر الیکشن قوم کی ڈیمانڈ ہے ۔یہ تو سب جانتے ہیں کہ مملکت میں کے الیکشن جس میں بھی انتظامیہ کا کچھ رول رہا عمران کو عوامی تائید کے باوجود مکمل اکثریت سے محروم رکھا ورنہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا عنصر موجود ہے کا الیکشن جس میں نواز کو جتوایا گیا ،دھاندلی ہی دھاندلی سے بھر پور تھا جس میں ابھی نتائج کا اعلان بھی نہیں ہوا تھا ،نواز نے اپنے بھر پور جیت کا اعلان کر دیا اور ساتھ ساتھ ٹو تھرڈ کامیابی کا سہرا اس کی گردن میں ڈالا جائے یہ وہ الیکشن تھاجس میں عمران خان کو سیٹوں سے محروم رکھا گیا تاکہ وہ اپوزیشن لیڈر بھی نہ بن سکے اور اس مقابلہ میں پیپلز پارٹی کو اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے نوازا گیا اور اس لیکشن کی تاریخ کے مطابق ہو بھی گیا تو نقشہ کے نقش قدم کی طرز پر کرنے کی تیاری ہو رہی ہے لیکن عوام اس بار جی ایچ کیو میں بنائے گئے نمبر دو انتخاب کو نہیں مانے گی ۔
قارئین وطن! ایک ٹاک شو سن رہا تھا سہیل وڑائچ جو اپنے آپ کو ایک نامور دانشور ور صحافی اور اینکر سمجھتے ہیں فرما رہے تھے کہ نواز شریف کو سرکار کی طرف سے مقبولیت مل گئی ہے کوئی وڑائچ صاحب کو بتائے کہ ادارے سے ملی کوئی مقبولئت مقبولئت نہیں ہوتی مقبولئت کا پیمانہ تو عوام کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور اس وقت عوامی مقبولئت کا سہرا عوام نے عمران کے گلے میں ڈال دیا ہے اور یہ بات بچے بچے کو پتہ ہے اس ایک خوف کی وجہ سے خدایان سیاست گھبرائے ہوئے ہیں کہ ایک طرف آئی ایم ایف کا دبائو دوسری طرف چین کی مداخلت اور کئی اور مملکت کے سربراہان کی مداخلت کے اس الیکشن کو وہ مانیں گے جس میں عمران خان اور اس کی پارٹی کی پارٹی سی پیشن ہو گی ورنہ کوئی الیکشن الیکشن نہیں مانا جائیگا ۔
قارئین وطن! فری اینڈ فیئر الیکشن اسی وقت ممکن ہے جب عمران خان اس کے تمام گرفتار ساتھی اور کارکنوں کو فورنا رہا کیا جائے اور تمام جعلی مقدمات کو خارج کیا جائے اور یہ کام صرف اور صرف حضرت صاحب کر سکتے ہیں جن کی ڈنڈی دائیں مڑے تو لاکھ فوج اس طرف دیکھتی ہے اور اگر بائیں مڑے تو سب بائیں جانب دیکھتے ہیں حضرت اب آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کر ملک کو انٹرنیشنل سیاسی دلدل سے نکالنا ہے اور اس وقت ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی معاشی بدحالی سے نجات دلوانے کے لئے بڑا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے تاریخ کی کتابوں میں اگر آپ زندہ رہنا چاہتے ہیں تو پلئیز نواز ملک کے لئے اتنا اہم نہیں ہے آپ کیسے ایک چور لٹیرے خائین کو بیک کر سکتے ہیں اگر فروری کا خوش آئند فیصلہ آپ کی منشا سے ہوا ہے تو لیول پلئینگ فیلڈ بھی سب کے لئے سجا دیں ، گھوڑا اور میدان سب کے سامنے پیش کر دیئے پھر دیکھیں پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے کیسے گونجیں گے ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here