ہم کب سدھریں گے؟

0
100

ہم نہ باز آئیں گے کرپشن سے
جاب جائے گی اور کیا ہوگا
کینیڈا کی پارلیمنٹ نے ایک پاکستانی نژاد کینیڈین جو کہ ورجینیا کا رہائشی ہے کی درخواست پر ایک پیٹیشن پاس کی ہے جسکا مفہوم کچھ یوں ہے چونکہ پاکستانی ریاست نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی ہے حکومت کے خاتمہ کے نوے دنوں کے اندر جنرل الیکشن نہیں کروایا چونکہ وہاں پر طاقت کے سرچشمہ عوام نہیں پاکستان آرمی ہے ،اس لیے پاکستانی آرمی کی کسی جنرل کو نہ ہی تو کینیڈا کا ویزہ دیا جائے گا اور نہ ہی انہیں یہاں رہنے دیا جائے گا اور جو بھی جنرلز پاکستان سے لوٹ مار کر کے یہاں رہ رہے ہیں انکی جائیدادیں بھی ضبط کر لی جائیں گی ،اب بتائیں کہ کیسے کوئی افواج پاکستان پر بھروسہ کرے گا، کیسے مزید یہ کہ کینیڈین حکومت کسی بھی قرضہ دینے والے ادارے کو اس بات پر زور دے گی کہ جب تک پاکستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں ہوجاتے تب تک پاکستان کو کسی بھی قسم کا قرضہ نہ دیا جائے، یا د رہے کہ کینیڈا ان بیس بڑے ممالک میں شامل ہے جو اکنامک جائنٹ تصور کئے جاتے ہیں اور جنکا اثر و رسوخ قرضہ دینے والے اداروں میں کیا جاتا ہے، مقصد ہم نہیں سدھریں گے ،کوئی ہمیں سدھارے تو سدھارے کیا ،یہ سب ایسا ہی چلتا رہے گا کیا ہم اسی طرح سے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھیں گے ،کیا زرداری کیا شریف برادران کیا ماجھے اور کیا ساجھے سبھی حمام میں ننگے ہیں، کلرک سے لیکر اس ادارے کے سربراہ تک سپاہی سے لیکر آئی جی تک سولجر سے لیکر جنرل تک ریڑھی بان سے لیکر تاجر تک سب کرپٹ ہیں، طالب علم سے لیکر پروفیسر تک کرپشن کرتے ہیں ہمیں اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے، پاکستان میں خزانوں کی کمی نہیں ،پاکستان میں ٹیکس دینے والوں کی بھی کمی نہیں مگر جب ٹیکس وصول کرنے والے خود ہی ٹیکس بچانے کے طریقے مال پانی لیکر بتائیں گے تو کیونکر کوئی پورا ٹیکس دے وہ انہی کے بتائے ہوئے طریقوں سے ٹیکس میں گھپلے کریں گے اور حکومتی خزانے کو نقصان پہنچائیں گے پھر حکومتیں بھی تو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی بجائے عیاشیوں میں مصروف ہوں ہمہ جہت کرپشن کی نے نئی ایجادات میں مگن تو کیسے ملکی حالات بہتر ہوں گے؟ کیسے غریبوں کی داد رسی ہوگی ؟آج تک کوئی بڑا کرپشن کر کے سزا وار نہیں ٹھہرا اور جن کو سزا ملی وہ دنداناتے ہوئے ساری مراعات کیساتھ واپس آئے۔ ہم کب سدھریں گے؟
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here