کتنے بھیانک چہرے ہیں احباب کے !!!

0
166
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن!اِس ہفتہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعہ کو دیکھ کر بڑا دل برداشتہ ہوا کہ کیسے ڈپٹی اسپیکر مسٹر مزاری نے کروڑ آنکھوں میں لال مرچیں جھونک ڈالی کہ واضع جیتنے والے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ لینے والے کو ہرا دیا اور والے حمزہ شہباز شریف کو جتا دیا ،ہائے بدنصیبی کا تو قائل نہیں ہوں ، لیکن میں نے برسات میں جلتے ہوئے گھر دیکھے ہیں ،بلکل اسی طرح کا یہ فیصلہ تھا سازش کرنے والوں کے سرغنہ آصف زرداری نے پارٹی صدر اور پارلیمانی لیڈر کے چکر میں اُلجھا کر بھائی سے بھائی کو لڑا کر ایک ایسے خط پر دستخط کر وائے کہ چوہدری شجاعت الٰہی نے اپنی جماعت ق لیگ کے ممبروں کو اپنے ہی ممبر اور بھائی کو ووٹ ڈالنے سے منع کر دیا ہے ،اس بھائی سے دستخط کروائے جس کی دماغی اور جسمانی حالت ملک غلام محمد جیسی تھی جس نے پاکستان کی بربادی کی اینٹ رکھی اور یقین جانئیے آج تک ایسے بغلول وطن کے نصیب میں ہیں کہیں نواز شریف تو کہیں چوہدری شجاعت تقدیر نے بھی کیا کھیل کھیلا کہ شجاعت کہ منہ پر اس وقت کالک تھوپی جب اس کی ٹانگیں قبر میں لٹکی ہوئی ہیں !
کتنے دلفریب چہرے تھے احباب کے مگر
پچھتا رہا ہوں ان سے ملمہ اتار کر
ویسے تو پاکستان کی سیاست کو رسہ گیروں نے گھیرا ہوا ہے جن کے سفید لباس پر کبھی غور ہی نہیں کیا کسی نے خیراتی بن کر اور کسی نے دستر خوان سجا کر اپنے بھیانک چہروں پر ملمہ کاری کی ہوتی ہے جیسے چوہدری شجاعت نے دستر خوان کے پیچھے اور ان کے چمچہ گانوں نے پبلک پرسپشن بنایا ہوا ہوتا ہے کہ چوہدری صاحب کے گھر چلیں جائیں تو کھانا کھائے بغیر نہیں جانے دیتے اور سب سے بڑی قابلیت کہ آپ کے ساتھ اسی پلیٹ میں کھاتے ہیں یہ ہے ان کی چوہدراحت کا معیار تمام عمر فوجی بوٹوں کی کیچڑ صاف کرتے کرتے اقتدار کے بڑے بڑے منصبوں پر پہنچے کہنے والے کہتے ہیں یہ خط جس پر بغلول کے دستخط کروائے گئے ہیں کسی فوجی کلرک کا تحریر شدہ ہے جس کو اپنے لغزشی ہاتھوں سے سائین کرنے سے انکار نہیں کر سکتا تھا ۔
قارئین وطن! مسٹر ڈپٹی اسپیکر نے عین گنتی مکمل ہونے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی جن کی خصوصیات چوہدری شجاعت سے کم نہیں بقول شاعر!
تمھاری زلف میں آئی تو حسن کہلائی
وہ تیرگی جو میرے نامہ اعمال میں ہے
کے مصداق اس شخص کے سامنے برتری ہونے کے باوجود ہار کا اعلان کیا جو کسی لہٰذا سے کرپشن قومی بنکوں کی لوٹ اور منی لانڈرنگ جیسے گھنانے جرموں کا مرتکب ہے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بنانے پر مصر فوجی سرکار سے لے کر ان کے کارندے آصف زرداری ، مولوی فضل الرحمان اور دیگر اپنے قبیلہ کے شخص چور اعظم کچھ دنوں کے وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کو کندھا دینے کے کئے یہ دھونس دھاندلی کر رہے ہیں، عمران خان کا راستہ روکنے کے لئے آپ خود اندازہ لگائیں کہ کیسے بھیانک چہرے ہیں ہمارے رہنمائوں کے ۔ اور ان سب نام نہاد رہنمائوں کا ایک باپ نواز شریف لندن میں بیٹھا سازشی ڈوریاں ہلا رہا ہے، ایسے لگتا ہے یہ پاکستان کی ریاست نہیں باغیچہ اطفال ہے جس کو ہر کونے سے برباد کیا جا رہا ہے اور مایوسی کا عالم یہ ہے کہ پوری عوام کبوتر بنی بیٹھی ہے۔
قارئین وطن! دوسری طرف اصل جیتنے والے، جھوٹے جیتنے والے کے خلاف اپنا مقدمہ لے کر ملک کی بڑی عدالت کے پاس لے گئے ہیں جہاں پرویز الٰہی اور تحریک انصاف کو تھوڑی اُمید مقدمہ جیتنے کی امید نظر آئی ہے اس کی وجہ کہ بڑا اوپن اور شٹ کیس ہے، ویسے تو ہماری عدالتوں کا معیار بھی کوئی خاص اہمیت کا حامل نہیں ہے کہ ہماری عدالتیں ماضی کی تلخیوں سے بھری پڑی ہیں لیکن ظاہر ہے کہ جج صاحبان اور مسٹر مزاری کی آنکھوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ان کو اور کا واضع فرق نظر آتا ہے تا وقت کے کوئی فوجی فون نہ آجائے پھر ان سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن ضمیر بھی کوئی چیز ہوتی ہے لہٰذا امید ہے کے عوامی طاقت کے سامنے ان سے لغزش نہیں ہو گی ،میرٹ پر شیطانی ٹولہ اپنی ہار دیکھ کر اپنے بوٹوں پر اور عدالت عزمہ پر د شنام طرازی پر اتر آئی ہے، مریم صفدر سے لے کر نواز شریف کا ہر چاکر منہ بھر بھر کر گالیاں دے رہا ہے، اللہ کرے کالم کے پرنٹ ہونے تک عدالت سے عوام کے حق میں اچھی آوازیں آئیں ۔
قارئین وطن! پاکستان کی کشتی کو گہرے سمندر میں ڈوبنے سے پہلے خدارا اس کو بچا لو امریکی طوفان کا رخ بہت سخت شکل اپنائے ہوئے ہے اس کی نظر میرے ملک کی سلامتی کے اوزاروں پر ہے جن کو وہ ان گٹر چوروں اور ٹکٹ بلیکیوں کے ذریعے ٹھکانے لگانا چاہتا ہے میں پاکستان کی کشتی کے پتواروں سے اپیل کرتا ہوں گڑ گڑا کر منت کرتا ہوں کہ بچا لو بچالو پاکستان بہت بڑی نعمت ہے اسے ڈوبنے سے بچالو ۔
میں عمران خان سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ خان صاحب آپ بھی اپنا رویہ ذرا نرم رکھیں گو آپ کا رویہ حق پر ہے لیکن تھوڑا تحمل ضروری ہے کہ گدوں کی نظریں ہمارے قیمتی اثاثوں پر ہے ان کو روکنا بھی ہم سب کی ضرورت ہے! آئیں اللہ سے خیر مانگیں کہ ہماری کشتی کو کنارے لگا ،قارئین اور احباب سے درخواست کہ میرے کالم کو اپنے احباب کو بھی فارورڈ کریں نوازش ہو گی۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here