بغداد:
عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 31 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دارالحکومت بغداد سے 100 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر کربلا میں ایک گزرہ گاہ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، زائرین کی بڑی تعداد گزر گاہ پر موجود تھی جو زیادہ وزن کی وجہ سےٹوٹ گئی۔
عراقی وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے واقعے میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔