اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں دو درجے بہتری 103ویں سے 101ویں نمبر پر آ گیا۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 کے مطابق درجہ بندی میں بہتری کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ اب بھی دنیا کے نسبتاً کمزور پاسپورٹس میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان کی پوزیشن صرف عراق، شام اور افغانستان سے بہتر ہے جبکہ افغانستان 22 مقامات تک ویزا فری رسائی کے ساتھ فہرست کے آخری نمبر پر موجود ہے۔عالمی درجہ بندی میں سنگاپور مسلسل پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ جاپان دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات بھی نمایاں پوزیشنز پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سویڈن، بیلجیم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین بھی سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔











