غیر متوقع طور پر25 ہزار ملازمتیں ختم

0
5

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکی معیشت کو جولائی کے دوران غیر متوقع طور پر نوکریوں کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیبر سٹیٹسٹکس بیورو کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی میں تئیس ہزار ملازمتیں ختم ہو گئیں، جبکہ معاشی ماہرین کو پچانوے ہزار نئی نوکریوں کی توقع تھی۔ اگرچہ بے روزگاری کی شرح کم ہو کر چار اعشاریہ ایک فیصد پر آ گئی ہے، لیکن اس کی اہم وجہ لوگوں کا روزگار کی تلاش ترک کرنا ہے۔ جون اور مئی کے مہینوں کے اعداد و شمار میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں میں اوسطاً صرف بیس ہزار ملازمتیں ہی پیدا ہو سکی ہیں۔ معاشی ماہرین اس صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دے رہے ہیں، کیونکہ کارکنوں کی اجرت میں بھی گزشتہ پانچ سالوں کے مقابلے میں سب سے سست رفتار اضافہ دیکھا گیا ہے جو تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہے۔ امریکی آجر اب نء بھرتیوں کے حوالے سے سخت احتیاط برت رہے ہیں۔ نوکریوں کی اس کمی کے پیچھے چند اہم عوامل ہیں جن میں لیبر فورس میں عمر رسیدہ افراد کا بڑھتا ہوا تناسب، مصنوعاتی ذہانت کی تیزی سے منتقلی، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال اور ایران کے ساتھ جاری تنازع شامل ہیں۔ اگرچہ کسی ایک ماہ کی رپورٹ سے حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا، لیکن تمام حالات اور حالیہ ترامیم اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ امریکی لیبر مارکیٹ کا سست روی اور عدم استحکام کا شکار ہو کر جمود کی طرف بڑھنا معیشت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here