یوم پاکستان یا فیلڈ مارشل کا دن !!!

0
8
سردار محمد نصراللہ

قارئین اور عزیزانِ وطن! یومِ پاکستان ہماری پاک فوج کے نام رہا۔ کراچی سے تورخم تک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے اور آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ کی ستائش کی گئی۔ منظر نامہ کچھ ایسا نظر آیا جیسے یومِ پاکستان کے بجائے کسی فوجی شخصیت کا دن منایا جا رہا ہو۔ اپوزیشن جماعت کے علاوہ تمام اہم شخصیات تعریف و توصیف میں مصروف نظر آئیں اور بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کا نام صرف رسمی طور پر لیا گیا۔ ایسا تاثر دیا گیا جیسے پاکستان بانیانِ پاکستان اور برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد کا نتیجہ نہ ہو بلکہ صرف فوج کا مرہونِ منت ہو۔ یوں اس انداز میں 14 اگست 2026کا دن اختتام پذیر ہوا۔
یومِ پاکستان کی مناسبت سے دوسرا بڑا سلسلہ اعزازات اور تمغوں کی تقسیم تھا، جس کے بارے میں یوں کہا جا سکتا ہے:
مقتل کے پاس سے جو گزرے نہ تھے کبھی
اْن کا بھی نام قصہ دارو رسن میں تھا
اعزازات پانے والوں کی فہرست میں ایسی شخصیات کو تمغے دuیے گئے جن کی کارکردگی سے شاید ان کے قریبی افراد بھی واقف نہ ہوں۔ جب وصول کنندگان کی فہرست کا جائزہ لیا گیا تو ان میں ممتاز دانشور، پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری کا نام شامل نظر آیا جو 32 کتب اور متعدد شعری مجموعوں کے مصنف ہیں۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو پر بھی کتب تحریر کی ہیں، جس کی بنیاد پر شاید انہیں اس فہرست میں جگہ ملی۔ ان کی قابلیت کی بنیاد پر تو انہیں یہ اعزاز سالہا سال پہلے مل جانا چاہیے تھا، تاہم دیر آئے درست آئے۔ البتہ ہر سال یومِ پاکستان اور 23مارچ کے موقع پر اعزازات کی تقسیم کا یہ عمل مختلف نوعیت کے سوالات کو جنم دیتا ہے۔
دوسری جانب اگر بیرونِ ملک دیکھا جائے تو پنجابی کی ایک مثل کے مطابق اصل یومِ پاکستان کی تقریبات امریکہ میں منائی جا رہی ہیں۔ ایک زمانہ تھا جب نیویارک کے علاقے مینہیٹن میں پریڈ اور میلہ ہوا کرتا تھا، لیکن اب ہر ریاست میں اپنے طور پر یومِ پاکستان کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ اس بار لانگ آئی لینڈ کی ناسو کاؤنٹی کے بجائے سفلک کاؤنٹی میں قمر بشیر کے زیرِ اہتمام 23اگست کو جشنِ یومِ پاکستان منایا جا رہا ہے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں اس دن کا جوش و خروش نمایاں نظر آتا ہے۔ آخر میں یہی دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو سلامتی عطا فرمائے اور ملکی قیادت کو امانت داری کے ساتھ خدمات انجام دینے کی توفیق دے۔
پاکستان زندہ باد۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here