انڈونیشیا میں زلزلے سے 20 افراد ہلاک، استنبول میں بھی زلزلے کے جھٹکے

0
378

جکارتا/استنبول:

انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے مالوکو  میں  زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ترکی کے شہر استنبول میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بین الاقوامی  میڈیا رپورٹس کے مطابق مالوکو جزیرے میں 6.5 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، متعدد عمارتیں منہدم اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں، زلزلے کا مرکز  صدر مقام امبون شہر سے 23 میل دور  تھا۔

حکام نے زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد کے  ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشاک  ہونے کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ2 ہزار شہری اپنے گھروں سے محروم چکے ہیں۔

 

دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں 5.8 شدت کے زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جب کہ آفٹرشاکش کا سلسلہ بھی جاری ہے ، زلزلے کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ زلزلے  سے معمولی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم  ایسی کوئی خبر نہیں ملی جس سے ہمارے دلوں کو تکلیف و دکھ پہنچے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں آنے والے  زلزلے کے نتیجے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here