لندن:
الیسٹر کک نے رواں برس ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے ورلڈ چیمپئن بننے کی پیشگوئی کردی۔
میڈیا سے بات چیت میں الیکسٹر کک نے کہا کہ اس بار ہماری ٹیم کے ورلڈ چیمپئن بننے کا غیرمعمولی چانس ہے۔ پہلی بار میگا ایونٹ میں جانے سے قبل ہمارے پاس متوازن اسکواڈ ہے جو ایک روزہ کرکٹ کے رنگ میں خود کو مکمل طور پر ڈھال چکا ہے۔
واضح رہے کہ 2015 کے ایڈیشن میں انگلش ٹیم گروپ مرحلے سے باہر ہوگئی تھی لیکن اس بار ہوم گراؤنڈ پر انھیں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ میزبان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر منعقدہ اختتامی42 میں سے 30 ون ڈے انٹرنیشنل جیتنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ محض 9 میں حریف سائیڈز کو فتح مل پائی ہے