ودودرا:
بھارت کے سابق ویمنز کوچ تشاراروٹھے کی ضمانت ہوگئی۔
پولیس نے تشار اروٹھے کے بیٹے کے کیفے پرچھاپا مارا جہاں سے 18 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جس میں اروٹھے بھی شامل تھے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ تو صرف اپنے بیٹے کے کیفے پر گئے تھے، ان کا جوئے کے حوالے سے کسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں، پولیس کو میرے موبائل پر جوئے سے متعلق ایپ بھی نہیں ملی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جب کسی کی زیر ملکیت جگہ پر جوا ہورہا ہو تو پھر وہ بھی مجرموں میں شامل ہوتا ہے۔