پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وقار حسن انتقال کرگئے

0
109

کراچی:

پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وقار حسن کراچی میں انتقال کرگئے۔

پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وقار حسن طویل علالت کے باعث 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے ہیں، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز کھیلے، رائٹ ہینڈ بیٹسمین گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل تھے۔

وقار حسن کے 21 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار 71 رنز میں وقار حسن کی ایک سینچری اور 6 نصف سنچریز شامل تھیں، عبدالحفیظ کاردار کی قیادت میں 1952-53 کے سیزن میں پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا۔

 

پاکستان کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں حنیف محمد، نذرمحمد اور فضل محمود بھی شامل تھے، وقار حسن 1982/83 میں چیف سیلکٹر بھی رہے، وقار حسن کی منتخب ٹیسٹ ٹیم نے بھارت کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here