انعامی رقم نہ ملی تو پاکستان کے لیے کھیلنا چھوڑ دوں گا، محمد آصف

0
100

کراچی:

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا ہے کہ اعلان کردہ انعامی رقم نہیں ملی تو اسنوکر کھیلنا چھوڑ دوں گا۔

ایکسپریس کے مطابق عالمی اسنوکر چیمپئمن محمد آصف حکومتی رویہ سے دلبرداشتہ ہیں انہیں حکومت کی جانب سے دوسری بار بھی ورلڈ چمپئین بننے پر انعامی رقم تاحال نہیں ملی ہے جس پر انہوں ںے احتجاجاً اسنوکر چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

محمد آصف کا کہنا ہے کہ مایوسی کے بادل نہیں چھٹے تو شاید مجھے کوئی بڑا فیصلہ کرنا پڑے، ہوسکتا ہے کہ اسنوکر کھیلنا ہی چھوڑ دوں اور اگھر معاملات حل نہ ہوئے تو پاکستان کے لیے کھیلنا چھوڑ دوں گا اور اسنوکر کو صرف اپنی ذات تک محدود کردوں گا، اگر یہی رویہ رہا تو مجھے یہ فیصلہ کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

 

اسنوکر چیمپئن کا مزید کہنا تھا کہ میں میڈیا والوں سمیت تمام لوگوں کو سوالات کے جواب دیتے دیتے تھک چکا ہوں لہذا ابھی صرف احتجاج کررہا ہوں لیکن آنے والے وقت میں مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرسکتا ہوں تاہم حتمی فیصلہ اپنے گھر والوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔

دریں اثنا عالمی اسنوکر چمپیئِن محمد آصف کو انعامی رقم نہ ملنے پر کھلاڑیوں نے جاری کردہ قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here