بروکلن:
امریکا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امريکی شہر نيو يارک ميں فائرنگ کے ايک واقعے ميں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 3 ديگر زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 32 سے 49 سال کے درمیان ہے جب کہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
نيو يارک پوليس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتايا کہ علی الصباح پوليس کو بروکلین کے علاقے میں فائرنگ کی اطلاع ملی اور جب اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، تو وہاں چار افراد مردہ پائے گئے۔ ہلاک شدگان مرد تھے۔ حملہ آور 2 مسلح افراد تھے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جوئے اور سٹے کے عالمی نیٹ ورک کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس کے شواہد نہیں ملے۔ سیکیورٹی اور شفاف تفتیش کے باعث ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی۔