بھارت میں وزیراعظم مودی کی بھتیجی بھی محفوظ نہیں

0
480

نئی دہلی:

بھارت میں وزیر اعظم مودی کے بھائی کی بیٹی دامایانتی بین مودی سے اسلحے کے زور پر سر راہ ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔

بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا جہاں خواتین سے جنسی زیادتی، جبر و تشدد کے واقعات عام ہیں، مودی سرکار کی بری کارکردگی کے باعث بھارت جرائم کا گڑھ بن گیا ہے جس سے خود وزیراعظم کے اہل خانہ بھی محفوظ نہیں رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی کی بیٹی ایک ضروری کام سے نئی دہلی کے مرکزی بازار پہنچیں تو مسلح افراد نے اسلحہ دکھا کر ان سے پرس چھین لیا جس میں 56 ہزار روپے اور دو موبائل فون تھے جب کہ اہم کاغذات بھی پرس میں موجود تھے۔

 

نئی دہلی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راہ زنی اور چوری کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تلاش جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here