بھارتی فورسزکشمیر میں بدترین تشدد کو بطورہتھیاراستعمال کر رہی ہیں، بھارتی جریدہ

0
82

دہلی:

بھارتی جریدہ فرنٹ لائن نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو ڈرا دھمکا کر میڈیا سے بات کرنے سے روک رہی ہے۔

بھارت کے معروف میڈیا گروپ ’دا ہندو‘ کے جریدے فرنٹ لائن نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےپُرتشددواقعات کی تعداد بہت زیادہ ہے، غیر ملکی میڈیا پر تو ان میں سے چند ہی واقعات سامنے آسکے ہیں، بھارتی فورسزکشمیر میں بدترین تشدد کو بطورہتھیاراستعمال کر رہی ہیں اور کشمیریوں کو صحافیوں سے بات کرنے سے روکنے کیلیے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔

فرنٹ لائن نے لکھا کہ بھارتی فورسزنظر رکھتی ہیں کہ کوئی صحافی یا میڈیا کہاں کس گھر میں جا رہا ہے، لوگ اتنے خوفزدہ ہیں کہ اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں پرمنہ بندرکھنےکے لیےمجبورہیں، شناخت نہ بتانے کی شرط پربھی لوگ بھارتی فورسز کےمظالم پر میڈیا سے بات کوتیارنہیں ہوتے۔

 

بھارتی جریدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ لوگوں کودھمکایاجاتاہےکہ وہ چھاپوں،تشدد اوربچوں کی گرفتاریوں کا میڈیاکونہ بتائیں، میڈیا پر خبرآجانے پربھارتی فورسز گھروں میں جاکرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here