بھارت میں پب جی گیم نے 25 سالہ نوجوان کی جان لے لی

0
84

پونے:

بھارت میں 25 سالہ نوجوان انٹرنیٹ پر ’پب جی گیم‘ کھیلتے ہوئے برین ہیمرج ہونے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر پونے میں نوجوان ہرشل میمانے کئی گھنٹوں سے مسلسل اپنے موبائل پر انٹرنیٹ گیم ’پب جی‘ کھیل رہا تھا کہ اچانک زمین پر گر گیا، اہل خانہ نے نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے نوجوان کی موت کی تصدیق کردی۔

نوجوان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں نوجوان کے دماغ کی رگ پھٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ شدت جذبات سے لبریز ہونا یا تناؤ کا شکار ہوجانا ہو سکتا ہے۔ مسلسل کھیلتے رہے اور اسکرین پر نظرین جمائے رکھنے کے باعث بلڈ پریشر بھی بڑھ گیا ہوگا جس سے ممکنہ طور پر دماغ کی رگ پھٹ گئی۔

 

قبل ازیں گزشتہ برس کے ابتدا میں بھی مدھیہ پردیش کے 16 سالہ نوجوان فرقان قریشی مسلسل 6 گھنٹے سے پب جی گیم کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوگیا تھا۔ عالمی سطح پر حال ہی میں آن لائن گیم کھیلنے کو بھی ذہنی مرض تسلیم کرلیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here