کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شعبہ بینکاری کا ششماہی کارکردگی جائزہ (ایم پی آر) برائے 2019 جاری کردیا ہے۔
اس جائزے میں شعبہ بینکاری کی کارکردگی اور مضبوطی کا جامع انداز میں احاطہ کیا گیا ہے۔ جائزے کے مطابق شعبہ بینکاری کی کارکردگی کلی معاشی ماحول کی دشواری کے باوجود تسلی بخش رہی۔
بینکوں نے اپنی نمو کی رفتار برقرار رکھی، ان کے اثاثوں میں 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران 5.3 فیصد اضافہ ہوا (سال بسال 7.9 فیصد)، جس کی بنیادی وجہ ڈپازٹس ہیں جن میں 2016 کی پہلی ششماہی سے اب تک بلند ترین نمو ہوئی ہے۔ قرضوں کی نمو میں کچھ کمی آئی ہے، جو کہ اقتصادی سست روی کا نتیجہ ہے۔