غزہ:
اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی پر تابڑ توڑ فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 27 سالہ احمد الشہری شہید اور 2 فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔ فضائی حملے کی زد میں چند رہائشی گھر بھی آگئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو خان یونس کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تینوں نوجوان حماس کی ایک چیک پوسٹ کے نزدیک بیٹھے ہوئے تھے جب فضائی حملہ کیا گیا۔
ادھر اسرائیلی حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کے ایک تربیتی مرکز اور ایک چیک پوسٹ کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائی حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے جانے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز حماس کی جانب سے 10 راکٹ فائر کیے گئے تھے جس میں سے 8 کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا تھا تاہم دو راکٹس اسرائیلی سرزمین پر گرے تھے۔