نئی دہلی:
بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کی تمام مساجد میں خواتین کو داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
بھارتی عدالت عظمیٰ میں پونے سے تعلق رکھنے والے مسلمان میاں بیوی نے درخواست دائر کی۔
درخواست گزاروں نے کہا کہ بھارت میں خواتین کو تمام مساجد میں داخل ہونے اور نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جائے، قرآن و سنت سے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ مساجد میں خواتین کو نماز پڑھنے سے روکا گیا ہو، مکے اور مدینے میں بھی خواتین کو مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے، لہذا بھارتی مساجد میں بھی خواتین کے داخلے پر پابندی کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خواتین کے تاریخی مندر میں داخلے پر ہنگامے پھوٹ پڑے
درخواست گزاروں نے کہا کہ ملک میں صرف جماعت اسلامی اور کیرالا ندوۃ المجاہدین کے تحت چلنے والی مساجد میں خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے لیکن دوسرے مسلک کی مساجد میں پابندی ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے سبری مالا مندر کیس میں فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب کرلیا۔