لاہور:
لاتعداد فلمی گیتوں کوامرکرنے والے معروف گلوکاراے نیرکودنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے۔
پاکستان کے معروف پلے بیک سنگراے نیر 14 اپریل 1955 کو ساہیوال کے قریبی گاؤں رانسن آباد میں پیدا ہوئے. انہوں نے فن گلوکاری کا آغاز1974 میں ریلیزہونے والی فلم “بہشت” میں اپنی آوازکا جادو جگا کرکیا اور اس زمانے کا مقبول ترین گانا “یوں ہی دن کٹ جائیں گے” گایا۔ 1980 کی دہائی میں اے نیراوراخلاق احمد نے پلے بیک سنگنگ میں وہ مقام حاصل کیا کہ ان کے مقابلے کا کوئی سنگر موجود نہیں تھا۔
اے نیرکا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اورانہوں نے کئی فلموں کے لیے نامورگیت گائے جس میں ’’یاد رکھنے کوکچھ نہ رہا‘‘، ’’ اک بات کہوں دلدارہ‘‘، ’’جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے‘‘ شامل ہیں۔ اے نئیرنے 4 ہزارفلموں کے گیت ریکارڈ کرائے۔
گلوکاراے نیرکوحکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا، وہ 11 نومبر2016 کودل کا دورہ پڑنے سے دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔