لاہور:
ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی صحت پرسنگین اثرات مرتب کرسکتی ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے معالج ڈاکٹرعدنان نے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف کی صحت کی صورتحال نازک ہے، پنجاب حکومت کے خصوصی میڈیکل بورڈ نے بھی میاں صاحب کے بہترین علاج کیلئے بیرونِ ملک جانے کی تجویزدی ہے۔
نوازشریف کے معالج نے کہا کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں تاخیران کی صحت اور زندگی پرسنگین و مضراثرات مرتب کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت آج ہائی کورٹ میں ہوگی۔