گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کا فیصلہ موخر

0
114

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کا فیصلہ مجوزہ اضافے پر اختلاف پیدا ہونے کے بعد مؤخر کردیا۔

چند روز قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گندم کی امدادی قیمت میں 5 سال کے بعد 50 روپےفی من اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد قیمت 1300 روپے سے بڑھ کر 1350 روپے فی من  ہوجاتی۔ تاہم کاشتکاروں کے نمائندوں نے پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث مجوزہ اضافے ناکافی قرار دے دیا تھا۔وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی آج ( جمعرات کو)  پھر اس معاملے کو زیرغور لائے گی کہ امدادی قیمت 1350 روپے ہی مقرر کی جائے یا پھر مزید بڑھا کر 1400 روپے فی من کردی جائے۔ عالمی سطح  پر گندم کی امدادی قیمت 1450 روپے فی من علاوہ ٹیکس ہے

واضح رہے کہ پنجاب میں گندم کی پیداواری لاگت کا تخمینہ 1349.57 روپے فی من اور سندھ میں 1315.72 روپے فی من لگایا گیا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here