گھی اور اسٹیل مصنوعات پر 90 فیصد ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت

0
96

اسلام آباد:  ایف بی آر نے گھی،کْوکنگ آئل،ویجیٹیبل گھی اور اسٹیل مصنوعات پر سیلز ٹیکس موڈ میں عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 90 فیصد ان پْٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دیدی ہے تاہم انہیں سیلز ٹیکس موڈ میں ادا کردہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ایف بی آرکی طرف سے گذشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے ذریعے ایف بی آر نے جن اشیا  پر سیلز ٹیکس موڈ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔ ان پر ٹیکس وصولی بارے میں واضح کیا ہے کہ جن اشیا پر سیلز ٹیکس موڈ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے ان پر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کی سیکشن 8 بی اور سیکشن 23 کا اطلاق ہوگا۔

اس بارے میں جب ایف بی آر حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ کے دوسرے شیڈول میں شامل جن اشیا پر سیلز ٹیکس موڈ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد تھی اس بارے میں کچھ ابہام پائے جاتے تھے اور ان ابہام کی بنیاد پر متعدد ٹیکس دہندگان کی طرف سے 10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ادا نہیں کیا جارہا تھا اور اس بارے میں تشریح نہ ہونے کے باعث ٹیکس دہندگان کے ساتھ مقدمہ بازی بڑھ رہی تھی۔

ٹیکس دہندگان کا موقف تھا کہ ان پرسیلز ٹکس ایکٹ 1990کی سیکشن 8 بی اور سیکشن 23 کا اطلاق نہیں ہوتا ہے، مذکورہ نوٹیفکیشن کے ذریعے تشریح کردی گئی ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ کے دوسرے شیڈول میں شامل ان تمام چیزوں پر سیلز ٹیکس ایکٹ کی سیکشن 8 بی اور سیکشن 23 کا اطلاق ہوگا جن پر سیلز ٹیکس موڈ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here