ممنوعہ چھالیہ سمیت دیگر اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

0
137

کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے انسداد اسمگلنگ کی پولیس کے اشتراک سے تابڑتوڑمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے لاکھوں روپے کی اشیا اسمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی جبکہ کارروائی کے دوران اسمگلروں کو گرفتارکرلیا۔

ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی عرفان جاویدکو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کوئٹہ سے آنے والی مسافربس کے ذریعے ممنوعہ چھالیہ سمیت دیگر اشیاکی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر انھوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرسعد عطا ربانی کی سربراہی میں سپرنٹندنٹ سکندرخانزدہ، انٹیلی جنس افسر علی خان ، شفیع جمالی، اقبال اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے موچکو پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔

موچکوپولیس کی سربراہی ایس ایچ او وسیم احمد نے کی، ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس اورپولیس کی مشترکہ ٹیموں نے کوئٹہ سے آنے والی بسوں کی چیکنگ شروع کی اور کوئٹہ سے کراچی آنے والی آل محمودنامی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس کو روک کر تلاشی لی گئی تومسافربس سے 30لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چھالیہ،آٹوپارٹس اورکمبل سمیت دیگر اسمگلڈ اشیابرآمدہوئیں جسے کسٹمزانٹیلی جنس نے قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here