ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے فکسڈ ٹیکس کا مسودہ تیار کرلیا

0
93

کراچی:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس کامسودہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے چھوٹے دکاندار سال میں دو بار مجوزہ ٹیکس کی ادائیگی کریں گے۔

ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ چھوٹ تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس کی شرحوں کااعلان آئندہ ہفتے ایف بی آر جاری کرے گا۔ ایف بی آر کے مسودہ کے مطابق فکسڈ ٹیکس ادا کرنے والے چھوٹے دکانداروں کا کوئی آڈٹ نہیں ہوگااور نہ ہی چھوٹے دکاندار سیودہولڈنگ ٹیکس وصولی کی پابندی ہوگی۔

مسودے کے مطابق چھوٹے دکاندروں کیلیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ داخل کرنا بھی ضروری نہیں ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے چھوٹے دکانداروں سے ٹیکس وصولی مختلف کیٹگری کے لیے الگ الگ متعارف کروائی جائیں گی۔

 

مسودے کے مطابق 150 اسکوائر فٹ کی دکان سے سالانہ 35 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس وصول کرنے کی تجویزہے جبکہ 150 سے 300 اسکوائر فٹ کی دکان پر سالانہ 40 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے چھوٹے دکانداروں سے سالانہ بنیادوں پرفکسڈ ٹیکس ریٹ میں 5ہزار روپے اضافہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here