چلی کا فوجی طیارہ 38 مسافروں سمیت انٹارکٹکا جاتے ہوئے لاپتہ

0
88

سانتیاگو:

جنوبی امریکی ملک چلی کی فضائیہ کا طیارہ انٹارکٹکا جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چلین ائر فورس نے بتایا کہ ہرکولیس سی 130 طیارے نے انٹارکٹکا بیس کےلیےاڑان بھری تھی اور اس پر 38 لوگ سوار تھے جن میں 35 فوجی شامل ہیں۔

دوران پرواز طیارے سے تقریبا سوا گھنٹے تک رابطہ رہا ہے اور ابھی اس نے منزل تک پہنچنے کےلیے آدھا راستہ طے کیا تھا کہ انٹارکٹکا پر اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ چلی کے حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے طیارے کی تلاش کے لیے امدادی ٹیم روانہ کی لیکن تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ سرچ آپریشن میں ایک بحری جہاز بھی حصہ لے رہا ہے۔

 

طیارے پر سوار افراد میں ائر فورس کے 32 اہلکار، 3 آرمی، ایک سائنس دان اور 2 مسافر شامل ہیں جن کا تعلق ایک کمپنی سے تھا۔ یہ لوگ انٹارکٹکا میں واقع چلی کے ایک فوجی اڈے میں سہولیات کی دیکھ بھال کے لیے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ انٹارکٹکا رف سے ڈھکا ہوا دنیا کا انتہائی جنوبی براعظم ہے جہاں قطب جنوبی واقع ہے۔ وہاں کوئی مستقل انسانی بستی نہیں اور صرف سائنسی تجربات کے لیے مختلف ممالک کے سائنس دان مقیم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here