’’دیریلش؛ ارطغرل‘‘ مقبوضہ کشمیرمیں ترکی کا مقبول ترین ڈراما

0
110

سری نگر:

ترکی کا مقبول ترین ڈراما سیریل ’’دیریلش؛ ارطغرل‘‘ کشمیریوں کا پسندیدہ ڈراما بن گیا انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود کشمیری نہ صرف یہ ڈراما بڑے شوق سے دیکھتے ہیں بلکہ اس پر بحث بھی کرتے ہیں۔

ڈراماسیریل ’’دیریلش؛ ارطغرل‘‘ کی کہانی سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل کی ہے اورارطغرل غازی مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے13 ویں صدی کے ترک سپہ سالار ارطغرل غازی نے کس طرح منگولوں  اور صلیبیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

یہ ڈراما اپنی کہانی اور پروڈکشن کے باعث ترکی کا مقبول ترین ڈراما بن گیا۔ جہاں اس ڈرامے نے ترکی میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑے وہیں یہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بے حد مقبول ہورہا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کشمیر میں چار ماہ سے جاری کرفیو اور انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ اس ڈرامے کو دیکھ رہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here